فرعون کے مقبرے سے ملنے والا صندوق 90 سال بعد پہلی مرتبہ کھول دیا گیا

فرعون طوطن خامن کے مقبرے سے 90 سال قبل ملنے والے پراسرار صندوق کو پہلی بار کھول دیا گیا ہے اور اس کے اندر چھپے راز بے نقاب ہونے پر ہر کوئی دیکھتا ہی رہ گیا ہے۔
ڈیلی سٹار کے مطابق صندوق میں سے سونے سے مرصع 100 تیر کمان، ترکش، گھوڑوں کی لگامیں اور دیگر اشیاءدریافت ہوئی ہیں۔ یہ صندوق 90سال قبل برطانوی آثار قدیمہ ہاورڈ کارٹر نے دریافت کیا تھا۔ صندوق سے برآمد ہونے والی دیگر اشیاءمیں مختلف جانوروں کی تصاویر بھی شامل ہیں جنہیں پتھروں پر کندہ کیا گیا ہے۔ماہرین آثار قدیمہ پروفیسر پیٹر فالسنر کا کہنا تھا ”یہ دریافت حیران کن ہے۔ غالباً یہ اشیاءقدیم دور کے بابل و نینوا میں تیار کی گئیں اور شام کے راستے مصر تک پہنچیں۔ یہ ایک اور ثبوت ہے کہ قدیم دور میں شام کی ثقافت غالب مقام رکھتی تھی اور دور و نزدیک کے کئی خطوں پر اس کا اثر و رسوخ تھا۔ صندوق سے دریافت ہونے والے تیر کمان سونے سے مرصع ہیں جبکہ دیگر اشیاءپر بھی سونے سے نقش کاری کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں