Site icon روزنامہ کشمیر لنک

امریکا کا جاپان کو اسلحہ فروخت کرنے پر غور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان کو بڑے پیمانے پر اسلحہ فروخت کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے جاپان کو اپنا بہترین اتحادی قرار دے دیا۔ایشیا کے مختلف ممالک کے دورے پر نکلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان میں جاپانی تاجروں اور شاہی خاندان سے ملاقاتیں کیں۔ امریکی صدر نے جاپانی اور امریکی تاجروں کے رہنمائوں سے ملاقات کی اور کہا کہ امریکہ اور جاپان کے درمیان تجارت منافع بخش ہے اس کو مزید آگے بڑھایا جائے۔امریکی صدر اور اہلیہ ملینا ٹرمپ نے جاپان کے بادشاہ اور ملکہ سے شاہی محل میں ملاقات بھی کی۔ جاپانی وزیراعظم شنزوابے کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ٹرمپ نے جاپان کو بڑے پیمانے پر فوجی اسلحہ فروخت کرنے کا عندیہ بھی دیا۔ ٹرمپ جاپان کے دورے کے بعد چین جائیں گے جہاں وہ چین کے وزیراعظم شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

Exit mobile version