حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین نے اوڑی سیکٹر میں جھڑپ میں مارے گئے معظم الدین اور محمد اکرم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوف برہان مظفر وانی سکارڈ سے وابستہ تھے ،جنہوں نے اپنی جوانیوں کو اسلام اور آزادی کی راہ میں لٹا دیا۔ انہوں نے کہا کہ انکا لہو ہرگز ضائع نہیں ہوگا۔ صلاح الدین نے پلوامہ میں جھڑپ کے دوران جاں بحق ہونے والے مجاہدین کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس عزم کو دہرایا کہ بھارتی تسلط سے نجات تک جدوجہد جاری و ساری رہے گی۔