بالی وڈ انڈسٹری کی مہنگے ترین بجٹ کی فلم ‘ پدماوتی کے کئی فلمی پوسٹر جاری کئےجانےکےبعد اب فلم کا تھری ڈی پوسٹر بھی منظرعام پر آگیاہے۔ معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننےوالی فلم کے تھری ڈی پوسٹر میں رانی پدمنی کی راجستھانی دور کے شاہانہ انداز میں دیپیکا پڈوکون کی تصویر نمایاں ہے۔ اس فلمی پوسٹر میں دیپیکا ایک سنجیدہ انداز میں دکھائی دے رہی ہیں۔ بالی وڈ انڈسٹری کی تاریخ کی یہ پہلی فلم ہے جسے تھری ڈی ٹیکنالوجی میں پیش کئےجانے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔پدماوتی یکم دسمبر کو ریلیز ہوگی۔