لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف اور شہبازشریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔
ذرائع کےمطابق نوازشریف اور شہبازشریف کی ملاقات 2 گھنٹے جاری رہی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ملاقات میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ ذ
واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز زیر سماعت ہیں جن میں نوازشریف پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے جب کہ ان کی اگلی پیشی 14 نومبر کو ہوگی۔