سان فرانسسکو۔۔۔امریکی ارب پتی بل گیٹس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اِلزائمر کے مرض کے انسداد کے شعبے میں متبادل تحقیق میں تعاون کیلئے اپنی ذاتی دولت سے 5 کروڑ ڈالر کا فنڈ مختص کر دیا ہے۔مائیکروسافٹ کے بانی نے اپنے بلاگ پر لکھا ہے کہ ہمیں چاہیے کہ اْن سائنسدانوں کو سپورٹ کریں جو مختلف نوعیت کے خیالات پیش کرتے ہیں۔ ہمیں الزائمر کے مرض سے شفایابی کیلئے بہتر مواقع فراہم کرنے والی سوچ کی ضرورت ہے۔