مشرقی آسٹریلیا میں جنوبی پیسیفک کے نیوکیلنڈونیا جزائر کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
مشرقی آسٹریلیا کے جزائر نیو یلنڈونیا میں 82 کلومیٹر کے رقبے پر آنے والے زلزلے کی شدت 7.3 ریکارڈ کی گئیزیرِ سمندر زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
فوری طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کا کہنا ہے کہ زلزلہ شدید نوعیت کا ہے جس کے زیر سمندر آنے کے باعث سونامی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا۔
دوسری جانب آسٹریلین اور نیوزی لینڈ حکام کے مطابق دونوں ممالک میں سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔