امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے کرسمس کی تیاریوں کا آغاز کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس میں کی گئی سجاوٹ کا افتتاح کردیا۔میلانیا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وائٹ ہاؤس میں کی گئی تیاریوں اور دلکش سجاوٹ کے مناظر فلمائے گئے ہیںوائٹ ہاؤس کی سجاوٹ میں میلانیا نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پسند کو مدنظر رکھا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک دوست پاؤلو زمپولی کا کہنا ہے کہ میلانیا وہ پہلی خاتون اول ہیں جو وائٹ ہاؤس کے تمام معاملات بڑی ذمہ داری سے نبھا رہی ہیں۔