طویل عرصہ سے بالی وڈ فلم نگری پر اسٹارز کے بچوں یا بہن بھائیوں کا قبضہ ہے، یا یوں کہا جاسکتا ہے کہ اقرباء پروری جاری ہے، جس کا شکوہ اکثر اداکار کرتے نظر آتے ہیں، جن میں سرفہرست کنگنا رناوٹ اور ودیا بالن ہیں۔ اس کی مثال کے طور پر کپور خاندان، امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن،دھرمیندر کے بیٹے، مھیش بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ اور دیگر کا نام لیا جاسکتا ہے۔ان اداکاروں کی صلاحیت پر کسی کو شک نہیں، لیکن نئے ٹیلنٹ کو اپنے بل بوتے پر سامنے لانے کا مطالبہ بھی جائز ہے۔یہ بحث اپنی جگہ لیکن خبر یہ ہے کہ اگلے سال بھی بالی وڈ کے کچھ نامور ستاروں کے بچے اور بہن بھائی اپنا ڈیبیو دینے کے لیے تیار ہیں، جن میں سارہ علی خان، جھانوی کپور ،اشان کھاتر اور اننیا پانڈے شامل ہیں۔