استنبول …. ترکی کے تاریخی شہر استنبول میں تعمیر کے آخری مراحل چاملی جا ٹاور ایفل ٹاور کو پیچھے چھوڑ جائے گا۔ استنبول میں زیر تعمیر چاملی جا ٹاور کی بلندی 365 میٹر ہے اور یہ بلندی کے لحاظ سے ایفل ٹاور کو بھی پیچھے چھوڑ گیا ہے۔ اس ٹاور کی تعمیر کا آغاز 2016 میں کیا گیا تھا ، مزدور بلا خوف و خطر اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔ ٹاور پر نصب اینٹینا اس کی طوالت میں اضافہ کرتا ہے۔ٹاور سطح سمندر سے 583 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ استنبول کی علامت مذکورہ ٹاور کو جلد عام افراد کیلئے کھول دیا جائے گا۔