لندن….. ہیرے جواہرات اور دوسرے قیمتی پتھروں کے مشہور ڈیلر ڈی بیئرز نے اپنی 130سالہ کاروباری تاریخ میں پہلی بار مصنوعی ہیروں کے کاروبار کو شروع کرنے کیلئے قدم اٹھایا ہے۔ کمپنی کا کہناہے کہ وہ اب ہیروں کو عام آدمی تک پہنچانے کے خواہاں ہیں اور اسی لئے اس نے لیباریٹری میں تیار کردہ مصنوعی ہیرے اصل ہیرے کی صرف 10فیصد قیمت پر فروخت کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ یہ ہیرے مصنوعی ہونے کے باوجود چمک دمک میں کسی سے کم نہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ ان ہیروں کو’’ لائٹ بکس‘‘ کے نام سے بازار میں متعارف کرایا گیا ہے۔ اسکی قیمت فی قیراط 800ڈالر رکھی گئی ہے۔ جو کانوں سے نکلنے والے ہیروں کی صرف 10فیصد قیمت ہے۔ اگر آپ کسی کو ہیرے سے مرصع کوئی زیور پیش کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ آپ یہ کام بہت سستے کاموں بخوبی انجام دے سکتے ہیں۔ اگر باریک بینی سے نہ دیکھا جائے تو لیباریٹری میں تیار ہونیوالے ان ہیروں کو کوئی نقلی ہیرا سمجھ سکے۔ واضح ہو کہ ڈی بیئرز والے ہیروں کا کاروبار کرنے کے علاوہ ہیرو ں کی کئی کانو ںکے مالک بھی ہیں اور اکثر ان کانوں سے نکلنے والے ہیرے نکھارتے اور تراشتے ہیں مگر اب تک انہوں نے کسی مصنوعی ہیرے کو ہاتھ نہیں لگایا تھا۔ مصنوعی ہیروں کی فروخت امریکہ میں اسی موسم بہاراں میں شروع ہوجائیگی۔ یہ کمپنی بنیادی طور پر برطانوی ہے اور دنیا میں ہیروں کا جتنا بھی کاروبار ہوتا ہے اسکا تقریباً90فیصد اسی کے ہاتھ میں ہے۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو بروس کلیور کا کہناہے کہ برسہا برس کی تحقیق و تجربے سے پتہ چلا کہ کس طرح لوگ مصنوعی ہیروں کو اسکی کم قیمت لیکن اصل سے ملتی شکل و شباہت کی وجہ سے بہت زیادہ پسند کرینگے اور ہاتھوں ہاتھ لیں گے۔