شیاؤمی می 8 اسمارٹ فون لانچ کردیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6.21 انچ امولڈ ڈسپلے ، قالکوم اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر ، ڈوئل کیمرہ اور ڈوئل جی پی ایس دیا گیا ہے۔یہ شیاؤمی کا پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں نوچ ڈسپلے دیا گیا ہے۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس فیچرز کے ساتھ 12 میگا پکسل کے دو کیمرے دیے گئے ہیں۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 20 میگا پکسل کا ہے۔ 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 2699 یان ، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 2999 یان جبکہ 6 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 3299 یان ہے۔ فون کو پانچ جون سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔