سامسنگ کمپنی جلد اپنا نیا اسمارٹ فون اے 9 اسٹار متعارف کرانے جا رہی ہے۔ اب تک سامنے آنے والے لیکس کے مطابق اس اسمارٹ فون میں 6.28 انچ ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل کیمرہ دیا جائے گا جس میں ممکنہ طور پر 24 میگا پکسل اور 16 میگا پکسل کے دو سنسر شامل ہونگے۔ کیمروں کو فون کی پشت پر بائیں جانب ورٹیکل پوزیشن میں جگہ دی جائے گی۔فون کا فرنٹ کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہوگا۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3700 ملی ایمپیئر آورز کی ہوگی۔ فون کی قیمت سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔