زائکس کمپنی کی جانب سے دو نئے فیچر فون ایکس 7 اور ایکس 3 متعارف کرادیے گئے ہیں۔دونوں ڈیوائسز میں ڈوئل سم اور فلیش کے ساتھ بیک کیمرہ دیا گیا ہے۔ فیچر فونز میں 1.8 انچ ڈسپلے ، نمیرک کی پیڈ ، آٹو کال ریکارڈنگ اور پرائیویسی لاک دیا گیا ہے۔دونوں فون 22 مقامی زبانوں کو سپورٹ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔موبائیل ٹریکر ، گیمز ، وائرلیس ایف ایم اور ایل ای ڈی ٹارچ کو بھی ڈیوائسز کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ایکس 7 کی بیٹری 1000 ملی ایمپئر آورز اور ایکس 3 کی بیٹری 800 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ دونوں ڈیوائسز میں بلیوٹوتھ ، وائی فائی اور جی پی آر ایس کنکٹیویٹی بھی دی گئی ہے۔ ایکس 7 کی قیمت 899 ہندوستانی روپے ہیں اور اسے کالے ، نیلے اور سرخ رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔ ایکس 3 کی قیمت 875 ہندوستانی روپے ہے اور اسے نیلے ، نارنجی ، سلور اور پیلے رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔