ساڑھے 5 مہینے تک انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن میں قیام کے بعد امریکا، روس اور جاپان سے تعلق رکھنے والے 3 خلا باز زمین پر کامیابی سے واپسی آگئے، جنہیں میڈیکل ٹیم نے قازقستان میں کیپسول سے باہر نکالا۔سائنسی ویب سائٹ فزکس کے مطابق روسی سوئیوز اسپیس کیپسول (Russian Soyuz space capsule) میں سوار ان خلابازوں میں امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے خلاباز اسکاٹ ٹنگل، روسی کوسمونوٹ اینٹون شکاپلیروو اور جاپان کی ایرواسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے اے ایکس اے) کے نورشگی کنائی شامل تھے۔Expedition 49 مہم کا یہ عملہ مدار میں 168 دن گزارنے کے بعد زمین پر پہنچا اور ان کے کیپسول نے بغیر کسی خرابی کے اتوار کی شام 6 بجکر 39 منٹ پر قازقستان کے قریب لینڈ کیا، جہاں میڈیکل ٹیم نے تینوں خلابازوں کو کیپسول سے باہر نکالا۔