ایپل کمپنی بڑے ڈسپلے کے ساتھ ایک اور آئی فون جلد متعارف کرانے جا رہی ہے۔ فون سے متعلق تفصیلات سامنے آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور ابتدائی لیکس کے مطابق فون میں 6.5 انچ ڈسپلے دیا جائے گا۔فون میں او ایل ای ڈی ڈسپلے لیا جائے گا۔ آئی فون ٹین کے طرز کے نوچ ڈیزائن کو کمپنی اس فون میں بھی جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے۔فون کے پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ شامل کیا جائے گا۔یہ رپورٹ بھی ہیں کہ کمپنی اس فون کے ساتھ ساتھ 6.1 انچ ای سی ڈی ڈسپلے کا حامل ایک اور انٹری لیول فون بھی متعارف کرائے گی۔اس فون کی قیمت 700 ڈالر تک ہونے کا امکان ہے۔