شیاؤمی کمپنی کے اسمارٹ فون می اے 2 لائٹ کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اس اسمارٹ فون میں 5.84 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم اور اوکٹا کور پروسیسر دیا جائے گا۔ فون کو 2 جی بی ، 3 جی بی اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 16 جی بی ، 32 جی بی اور 64 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا جائے گا۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 12 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہوگا۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3900 ملی ایمپیئر آورز کی ہوگی۔ سمارٹ فون کی لانچنگ و قیمت سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔