Site icon روزنامہ کشمیر لنک

شارپ ایکوس ایس 3 ہائی ایڈیشن 7 جون کو لانچ ہوگا‎

شارپ کمپنی اپنے اسمارٹ فون ایکوس ایس 3 کا اپگریڈڈ ورژن سات جون کو پیش کرنے جا رہے ہیں۔ فون میں پروسیسر اور میموری کو اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ دیگر خصوصیات وہی رہیں گی۔ تفصیلات کے مطابق اس اسمارٹ فون میں 6 انچ ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 660 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 12 میگا پکسل اور 13 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ شامل ہوگا۔اسمارٹ فون کی بیٹری 3200 ملی ایمپیئر آورز کی ہوگی اور اس میں وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی شامل ہوگی۔ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔فون کی قیمت سے متعلق تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہے۔

Exit mobile version