لوئر دیر: پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ایس ایچ او اور سپاہی شہید ہوگئے۔
ق لوئر دیر کے علاقے میدان میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا جہاں معمول کی ڈیوٹی پر تعینات موبائل کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پولیس موبائل میں موجود علاقہ ایس ایچ او اور کانسٹیبل شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایس ایچ او بخت منیر اور سپاہی عرفان شامل ہیں جب کہ دھماکے سے دو اہلکار زخمی بھی ہوئے۔پولیس کا کہنا ہےکہ شہیدوں کے جسدِ خاکی کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جب کہ زخمیوں کو بھی مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔پولیس کےمطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیئے۔