Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کوئٹہ: آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ، 6 افراد زخمی

راولپنڈی: کوئٹہ میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر نے کریش لینڈنگ کی جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی پیدا ہوئی جس سے ہیلی کاپٹر نے کریش لینڈنگ کی اور اس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر کاہان کوہلی سے زخمی سپاہی کو کوئٹہ لارہا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار ایف سی کا جوان ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ سے قبل شہید ہوا جب کہ واقعے میں ہیلی کاپٹر کا عملہ اور پائلٹ محفوظ رہے۔

Exit mobile version