Site icon روزنامہ کشمیر لنک

سپریم کورٹ کے حکم پر پیمرا آرڈیننس میں ترمیم، عدالت نے میڈیا کمیشن کیس نمٹا دیا

اسلام آباد: نگران حکومت نے سپریم کورٹ کےحکم پر پیمرا آرڈیننس میں ترمیم کردی جس کے بعد عدالت نے 6 سال اور 100 سماعتوں کے بعد میڈیا کمیشن کیس نمٹا دیا۔گزشتہ روز میڈیا کمیشن کیس کی سماعت میں چیف جسٹس نے حکم جاری کیا تھا، درخواست گزار حامد میر نے پیمرا قانون کے سیکشن 5 اور 6 میں ترمیم کا مطالبہ کیا تھا۔نگران حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر پیمرا آرڈیننس میں ترمیم کردی جس کے بعد وفاقی حکومت کسی ٹی وی چینل کو براہ راست حکم سےبند نہیں کرسکے گی۔آرڈیننس کے مطابق پیمرا پر وفاقی حکومت کا کنٹرول ختم اور چیئرمین پیمرا کے اختیارات میں اضافہ کیا گیا ہے، پیمرا کے ارکان کی تعداد 11 سے کم کرکے 8 کردی گئی، ارکان میں 8 میں سے 5 ارکان غیر سرکاری اور 3 سرکاری ہوں گے۔درخواست گزار حامد میر نے عدالت سے استدعا کی کہ آرڈیننس جاری ہونے کے بعد کیس نمٹا دیا جائے جب کہ پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن (پی بی اے) کےوکیل اعتزاز احسن نے بھی کیس نمٹانے کی استدعا کی جس پر چیف جسٹس نے فریقین کی استدعا منظور کرتے ہوئے ہوئے میڈیا کمیشن کیس نمٹا دیا۔

Exit mobile version