لینوو کمپنی کی جانب سے زیڈ 5 اسمارٹ فون کے ساتھ لینووو کے 5 نوٹ اسمارٹ فون کا ریفریش ورژن بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6 انچ آئی پی ایس ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 450 پروسیسر اور اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ فون کو 3 جی بی اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اور 64 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 16 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3,760 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 125 ڈالر جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 156 ڈالر ہے۔