Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پشاور میں پی ٹی آئی کے کونسلر رحمان افضل پر فائرنگ

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کونسلر رحمان افضل پر فائرنگ کی گئی، تاہم وہ واقعے میں محفوظ رہے۔ پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے امین کالونی کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے پی ٹی آئی کے کونسلر رحمان افضل پر فائرنگ کی، تاہم فائرنگ کے نتیجے میں کونسلر رحمان افضل بالکل محفوظ رہے۔ رحمان افضل کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے، جو فائرنگ کے بعد جائے وقوع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف تھانہ بھانہ مانڑی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

Exit mobile version