سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزحکومت پاکستان کے زیراہتمام 200روپے کے قومی انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی15جون کو مظفرآبادمیں ہوگی جو رواں سال کی 16ویں اورمجموعی طورپر74ویں قرعہ اندازی ہے۔
مرکزقومی بچت قصور کے ترجمان نے بتایا کہ اس قرعہ اندازی کا پہلاانعام 7لاکھ 50ہزارروپے کا ایک دوسرا انعام2لاکھ 50ہزرروپے کے 5جبکہ تیسرا انعام 1250روپے مالیت کی2394انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم ہونگے۔