پشاور: عوامی نیشنل پارٹی نے خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 24 چار سدہ 2 سے الیکشن لڑیں گے جب کہ پارٹی کے سینئر رہنما غلام احمد بلور کو این اے 31 پشاور 5 سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر خان ہوتی کو این اے 21 مردان ٹو سے ٹکٹ دیا گیا ہے اور ہری پور کی نشست این اے 14 سے ارم فاطمہ اے این پی کی امیدوار ہوں گی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 6 لوئر دیر ون سے زاہد خان الیکشن لڑیں گے۔