شیاؤمی کمپنی کی جانب سے نیا وائی فائی راؤٹر می 4 قیو متعارف کرا دیا گیا ہے۔ راؤٹر میں 3 اومنی ڈائریکشنل انٹینے دیے گئے ہیں جن کی بینڈ ودتھ 450 ایم بی فی سیکنڈ ہے۔ راؤٹر میں قالکوم پروسیسر ، 64 ایم بی ریم اور 16 ایم بی نور فلیش اسٹوریج دیا گیا ہے۔ڈیوائس میمو ٹیکنالوجی کا حامل ہے اور یہ سنگل بینڈ وائی فائی کو سپورٹ کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔راوٹر کو شیاؤمی کے سمارٹ ہوم ڈیوائسز کے ساتھ بھی منسلک کیا جا سکتا ہے ۔ ڈیوائس کی قیمت 89 یان ہے اور اسے کمپنی کی آفیشل سائٹ پر فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔