Site icon روزنامہ کشمیر لنک

فیس بک پر صارفین کی آن لائن ہسٹری جلد فراہم ہوگی

سوشل میڈیا کے استعمال سے جہاں رابطوں میں سہولت حاصل ہوئی ہے، وہیں اس کی زیادتی نقصان دہ بھی ثابت ہوئی ہے، ایسے میں فیس بک کا ایک نیا فیچر آزمائشی مراحل میں ہے جو کسی صارف کے اس ایپ کے استعمال کے دورانیے سے متعلق آگاہ کرے گا۔فیس بک کمپنی ‘your time on facebook’ کے نام سے ایک فیچر کی آزمائش کر رہی ہے، جس سے یہ معلوم ہوسکے گا کہ صارفین فیس بک ایپ پر کتنا وقت صرف کرتے ہیں۔ اس فیچر کے تحت صارفین کی آن لائن ہسٹری سے متعلق اعدادوشمار موصول ہوں گے، یعنی صارف نے کتنی دیر تک فیس بک کی ایپ استعمال کی ہے۔اس فیچر میں شامل مینیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گزشتہ ہفتے صارف نے کتنی دفعہ اور کتنی دیر تک فیس بک ایپ استعمال کی ہےاس فیچر کے ساتھ ساتھ ‘manage your time’ فیچر بھی متعارف کیا جائے گا جس کے تحت فیس بک استعمال کرنے کے دورانیے کی سیٹنگز کی جا سکتی ہیں، جس کے ذریعے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

Exit mobile version