اوپو کمپنی کی جانب سے اے 73 ایس اسمارٹ فون کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔ اسمارٹ فون میں اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، 6 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، اوکٹا کور میڈیا ٹیک ہیلیو پی 60 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیئے جانے کا امکان ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جاسکے گا۔ فون میں 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا جائے گا ۔ فنگر پرنٹ سینسر کو فون میں شامل نہیں کیا جائے گا البتہ سیکیورٹی کیلئے فون میں فیس ان لاک فیچر شامل ہوگا جس کی مدد سے فون کو 0.1 سیکنڈ میں ان لاک کیا جاسکے گا۔ فون کی بیٹری 3410 ملی ایمپیئر آورز کی ہوگی۔فون کی قیمت اور لانچنگ سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔