Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ضرورت مندوں کو کھانا کھلانے کیلئے بھارتی شہری کی انوکھی مہم

ہم میں سے اکثر لوگ معاشرے کے نادار اور بھوک و افلاس کا شکار افراد کی مدد کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں لیکن وسائل نہ ہونے یا دیگر وجوہات کی بناء پر یہ خواہش دل میں ہی رہ جاتی ہے، ایسے میں ایک بھارتی شہری نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے فلائٹس کے دوران ایئر لائنز کا بچا ہوا کھانا جمع کرنا شروع کردیا ہے، جو وہ ضرورت مندوں میں بانٹ دیتے ہیں۔ممبئی کے رہائشی وشاب مہتامی نے اپنی فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ کس طرح انہوں نے فلائٹس کے دوران بچ جانے والا کھانا جمع کرنا شروع کیا۔مہتا نے لکھا، ‘میں نے اپنی پوری زندگی میں متعدد مرتبہ جہاز میں سفر کیا ہے، چاہے یہ شوقیہ ہو، کاروباری مقاصد کے لیے ہو یا تفریحی غرض سے، لیکن چند ماہ قبل ہی مجھے اس بات کا احساس ہوا کہ فلائٹس کے دوران پیش کیا جانے والا کھانا ضائع کردیا جاتا ہے یا کچرے میں پھینک دیا جاتا ہے۔’وشاب مہتا کے مطابق ‘اس کی وجوہات کچھ یہ ہوسکتی ہیں: کچھ لوگ پہلی مرتبہ جہاز میں سفر کرنے کی بناء پر اتنے شرمیلے ہوتے ہیں کہ وہ انگریزی بولنے والے جہاز کے عملے کو جواب بھی نہیں دے سکتے، کچھ لوگوں کو جہاز کا کھانا پسند نہیں آتا، لہذا وہ تھوڑا سا کھا کر باقی چھوڑ دیتے ہیں، جبکہ کچھ کو اپنی صحت کا اتنا خیال ہوتا ہے کہ وہ جہاز میں پیش کیے گئے کھانے کو ہاتھ بھی نہیں لگاتے’۔

Exit mobile version