مشی گن ….مشی گن یونیورسٹی نے دنیا کا سب سے چھوٹا کمپیوٹر تیار کرلیا ہے جو صرف 0.3ایم ایم طویل ہے۔ یعنی یہ کہ تصویر میں یہ چاول کے دانے سے بھی چھوٹا نظر آرہا ہے۔ تاہم آئی بی ایم اور یونیورسٹی کو اس بات کا بھی یقین نہیں کہ آیا اسے کمپیوٹر بھی کہا جاسکتا ہے کیونکہ ایک دفعہ بجلی جانے کے بعد اسکی تمام پروگرامنگ اور ڈیٹا اڑ چکا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایک مختصر کمپیوٹر تیار ہوچکا ہے جو مشی گن کی ایک کمپنی نے تیار کیا تھا اور وہ 2x2x4mmکا تھا۔