ایچ ایم ڈی گلوبل کی جانب سے نوکیا 5.1 اسمارٹ فون کے نئے ماڈل 5.1 پلس کی تفصیلات ویب سائٹ پرجاری کر دی گئی۔ رپورٹس کے مطابق اس اسمارٹ فون میں 720×1520 پکسل ڈسپلے ، ہیلیو پی 60 پروسیسر اور اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا جائے گا۔اسمارٹ فون کو 3 جی بی ، 4 جی بی اور 6 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اور 64 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا جائے گا۔فون کی پشت پر 13 میگاپکسل اور فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا کیمرہ دیئے جانے کا امکان ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپیئر آورز کی ہوگی۔ فون کو کالے ، نیلے اور سفید رنگ میں پیش کیا جائے گا اور اسکی قیمت 295 ڈالر تک ہوگی۔ اسمارٹ فون کی لانچنگ سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔