Site icon روزنامہ کشمیر لنک

2امریکی لڑ پڑے، ایک کا کان دانتوں سے دبا کر نوچ لیا

نیویارک…. نیویارک میں 2راہگیر کسی بات پر اچانک لڑ پڑے۔ لوگوں نے انہیں دیکھ کر بیچ بچائو بھی کروایا لیکن لڑائی میں خطرناک موڑ اس وقت آیا جب ایک نے دوسرے کا کان دانتوں میں دباتے ہوئے کھینچ لیا اور وہ لہو لہان ہوگیا۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان میں لڑائی کس بات پر شروع ہوئی۔ اس پورے واقعہ کی وڈیو بنالی گئی۔ شروع میں تو ایسا لگ رہا تھا کہ تلخ کلامی کے بعد معاملہ ختم ہوجائیگا لیکن بات آگے بڑھ گئی اور ایک نے دوسرے کو مکا بھی مارا اور پھر مکا بازی کا با قاعدہ جیسے مقابلہ شروع ہوگیا ہو۔

Exit mobile version