اسلام آباد: چیئرمین پیپلر پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج 5 بجے پارٹی منشور کا اعلان کریں گے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بطور پارٹی سربراہ آج اپنا پہلا منشور پیش کریں گے اور آج پیش کیا جانے والا منشور پارٹی کا گیارہواں منشور ہوگا۔یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کا پہلا منشور 1967 میں ذوالفقار علی بھٹو نے پیش کیا تھا۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے منشور میں روزگار، کپڑا، مکان کے علاوہ یوتھ امپاورمنٹ شامل ہے جب کہ منظور میں سرائیکی صوبہ بنانے کا بھی عزم کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زراعت، توانائی، صنعتی ترقی، آبی ذخائر کی تعمیر اور روزگار منشور کی ترجیحات ہیں۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین صدر آصف علی زرداری کا کارکنوں کے نام پیغام میں کہنا ہے کہ بلاول بھٹو آج انقلابی منشور پیش کریں گے جو بے نظیر بھٹو کے فلسفے کی روح کے مطابق ہے۔