سکھر: سابق قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سکھر میں گھوم کر دیکھیں تو آپ کو بہت بڑے منصوبے نظر آئیں گے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ اقتدار میں آ کر مزدوروں کی کم از کم اجرت 20 ہزار کردی جائے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے دورحکومت میں این ایف سی ایوارڈ دیالیکن 8 سال گزر گئے اور دوبارہ این ایف سی ایوارڈ نہیں دیاگیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کواختیارات نہیں دیے جارہے۔ پیپلزپارٹی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیاجبکہ سکھر میں مزدوروں کا مفت علاج اور دوائیں دی جارہی ہیں۔پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ صاف و شفاف الیکشن چاہتے ہیں، اگر ایسا نہ ہوا تو اس کا نتیجہ خطرناک ہوگاجبکہ ہم پاکستانی عوام کی رائے سے حکومت چاہتے ہیں۔