اوٹاوہ …..مشرقی کینیڈا کے شہر نووااسکوٹیا میں ایک بلی اسٹور میں اچانک اپنے سامنے سانپ آنے سے خوفزدہ ہوگئی اور ایسا لگا کہ وہ اپنی جگہ جم گئی ہو۔ بلی کی مالکن نے جب دیکھا کہ وہ اپنے دو پیروں پر کھڑی آنکھیں پھاڑے ہوئے ہے تو وہ بھی چوکنا ہوگئی۔ بلی نے جس قسم کے چہرے پر تاثرات دیئے تھے وہ اسے کچھ دیر تک دیکھتی رہی۔ بعد میں اسے حقیقت کاعلم ہوا۔ جب پتہ چلا کہ یہ سانپ پالتو ہے اور اپنے مالک کے ساتھ یہاں آیا تھا اور بکس پر حرکت کررہا تھا۔ وہاں ایک کھڑی خاتون نے بھی بلی کو ہدایت دی کہ وہ اپنی جگہ سے نہ ہلے۔ بلی کی مالکن نے کہا کہ یہ بڑی دوست نواز بلی ہے لیکن جب اس نے سانپ کو دیکھا تو بھونچکا رہ گئی۔