کریمیا …. کریمیا کے ایک سفاری پارک میں ایک شیرنی نے سیاح کو خوب پیار کیا اور اس کے گلے لگ گئی۔ بعد میں پارک کا مالک اسے اپنے ہاتھوں سے کھینچ کر دور لے گیا۔ اسکی پوری وڈیو ویب سائٹ پر ڈال دی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کھلی گاڑی میں سیاح کی اہلیہ او ربچہ بیٹھا ہوا ہے۔ شیرنی نے اس وقت گاڑی میں بیٹھی ہوئی بچی کو پیار کرنے کی کوشش کی تاہم ساتھ بیٹھی ماں نے اس کو سختی سے پکڑ لیا۔ یہ شیرنی 2سال قبل اس پارک میں آئی تھی۔ جس وقت وڈیو اتاری گئی قریب ہی دو شیر کھڑے تھے۔ دلچسپی کی بات یہ ہے کہ جس وقت شیرنی سیاح سے گلے مل رہی تھی نہ ہی سیاح خوفزدہ تھا اور نہ ہی وہ اسے خود سے دور کرنا چاہتا تھا۔ کریمیا 2014ءتک یوکرین کا علاقہ تھا جسے بعد میں روس نے اپنے ساتھ الحاق کرلیا تھا۔