لاہور: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنا ملتان کا دورہ مختصر کردیا، وہ جلسے کے فوری بعد لاہور کے لیے روانہ ہوں گے اور انہوں نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کو بھی فوری طور پر لاہور طلب کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹو زرداری رات 8 بجے لاہور کے لیے روانہ ہوں گے، ان کی زیر صدارت ہونےوالے اجلاس میں آصف زرداری اور فریال تالپور بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق معاملے پر بات کی جائے گی۔