مائیکروسافٹ کمپنی نے 10 انچ ڈسپلے کا حامل سرفیس گو لیپ ٹاپ ڈیوائس متعارف کرادیا ہے۔ڈیوائس میں 1200×1800 پکسل ریزولوشن اسکرین ، پینٹیم گولڈ 4415 وائے پروسیسر اور ونڈوز 10 دی گئی ہیں ۔ لیپ ٹاپ میں 4 جی بی اور 8 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اور 128 جی بی سالڈ اسٹیٹ ڈرائیو دیا گیا ہے۔ فی الوقت لیپ ٹاپ کو صرف وائی فائی کنکٹیویٹی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے البتہ جلد ہی اس کا ایل ٹی ای ورژن بھی متعارف کرادیا جائے گا۔4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ سرفیس گو کی قیمت 399 ڈالر جبکہ 8 جی بی ریم 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ قیمت 549 ڈالر ہے۔ ڈیوائس کو پری آرڈر کے لیے پیش کر دیا گیا ہے اور اس کی شپنگ اگست میں شروع ہوگی۔