Site icon روزنامہ کشمیر لنک

نواز شریف اور مریم کو ابوظہبی سے لاہور لانے والی پرواز تاخیر کا شکار

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز وطن واپسی کے لیے لندن سے ابو ظہبی پہنچ گئے ہیں جہاں سے لاہور کے لیے ان کی پرواز ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوگئی۔
ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز وطن واپسی کے لیے لندن سے ابو ظہبی پہنچ گئے ہیں جہاں سے لاہور کے لیے ان کی پرواز ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوگئی۔
ابوظہبی سے روانہ ہونے کے بعد دونوں کو شام سوا 6 بجے کے قریب پاکستان پہنچنا تھا تاہم پرواز ڈیڑھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوچکی ہے جس کے باعث نوازشریف اور مریم نواز 8 بجے کے قریب لاہور پہنچیں گے۔
ائیرپورٹ حکام کے مطابق 90 منٹ کی تاخیر کے باعث طیارہ ابو ظہبی سے لاہور کے لیے 4 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوگی اور رات پونے 8 بجے لاہور پہنچے گی۔

Exit mobile version