Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مستونگ میں انتخابی مہم کے دوران دھماکے میں نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت 15 افراد شہید

بنوں میں اکرم درانی کے قافلے کے قریب دھماکے اور شہادتوں کے بعد بلوچستان کے علاقے مستونگ میں بھی بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار کے قافلے پر بم حملے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی سمیت 15 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی کی انتخابی مہم کے دوران دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ نے واقعے میں سراج رئیسانی سمیت 15 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق سراج رئیسانی کو زخمی حالت میں علاج کے لیے کوئٹہ روانہ کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔دوسری جانب مستونگ دھماکے کے بعد کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، چھٹی پر موجود ڈاکٹروں اور طبی عملے کو واپس طلب کرلیا گیا ہے۔ترجمان سول اسپتال کوئٹہ کے مطابق مستونگ دھماکے کے 11 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

Exit mobile version