پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ ان کے نظریاتی اختلافات ہیں۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد اگر پیپلز پارٹی کو کسی جماعت کے ساتھ اتحاد کرنا پڑا تو دیکھیں گے کہ کون سی پارٹی ہمارے منشور کے قریب ہے۔ساتھ ہی انہوں نے اپیل کی کہ عوام 25 جولائی کو پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیاب کروائیں۔پی ٹی آئی چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان دوسروں کے بارے میں بہت باتیں کرتے ہیں، لیکن عوام اب باتوں پر نہیں چلتے۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر دن نئی چیز کہتے ہیں، ان کے یوٹرنز کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ احتساب کا قانون سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے اور پیپلز پارٹی پہلے بھی احتساب کی بات کرچکی ہے۔