اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تمام جمہوری جماعتوں سے نئے میثاق جمہوریت پر بات کیلئے تیار ہیں۔پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن اور نیئر بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ ماضی کا ہمارا تجربہ مثبت نہیں رہا لیکن میثاق جمہوریت کی نئی قسم پر بات کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ مخالفین پر تنقید انتخابی سیاست کا حصہ ہے لیکن گالم گلوچ اور نفرت کی سیاست کو لائیں گے تو نوجوان سمجھیں گے کہ اسی طرح کرنا ہے۔