لاہور: نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور انتخابی امیدوار برجیس طاہر پر ریفرنس بنانے کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلےمیں انہیں 20 جولائی کو طلب کیا گیا ہے جب کہ نیب لاہور نے برجیس طاہر سے متعلق ریفرنس کی خبر کی تردید کی ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما برجیس طاہر کے خلاف این اے 135 میں گیس فراہمی کے منصوبے میں بدعنوانی کا الزام میں ریفرنس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نیب نے برجیس طاہر کو 20 جولائی کو طلب کیا گیا ہے، ان سے گیس منصوبے میں بدعنوانی سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر برجیس طاہر عام انتخابات میں این اے 117 سے پارٹی کے امیدوار ہیں۔