Site icon روزنامہ کشمیر لنک

عمران خان کو کرنٹ لگ گیا

لاہور…تحریک انصاف کے جلسے میں تقریر کرتے ہوئے عمران خان کو کرنٹ لگ گیا ۔اس کے باوجود انہوں نے مائیک نہیں چھوڑا اور کارکنوں سے خطاب جاری رکھا۔ تحریک انصاف کے چیئر مین کو بجلی کا اس وقت جھٹکا لگاجب وہ مائیک ہاتھ میں پکڑ کر خطاب کر رہے تھے جھٹکا لگنے کے باوجود عمران خان نے مائیک ہاتھ سے نہیں چھوڑا اور بدستور اپنی تقریر جاری رکھی۔واضح رہے کہ نارووال میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے امیدوار ابرار الحق کو بھی مائیک سے کرنٹ لگ گیا تھا لیکن انہوں نے گھبرا کرمائیک چھوڑ دیا تھا حواس بحال ہونے کے بعد دوبارہ انہوں نے کارکنوں سے خطاب شروع کیا۔

Exit mobile version