Site icon روزنامہ کشمیر لنک

نوازشریف، مریم اور صفدر کی اڈیالہ جیل میں وکلاء سے ملاقات

راولپنڈی: نوازشریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ان سے ملاقات کی۔ اڈیالہ جیل میں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سے ان کے وکلا خواجہ حارث اور امجد پرویز نے ملاقات کی جس میں اہم قانونی معاملات پر مشاورت کی گئی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ نواز شریف پر عزم اور مضبوط ہیں، وہ سمجھتے ہیں جو سہولیات ملنا چاہیے تھیں نہیں ملیں۔انہوں نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر دل کے مریض ہیں اور ان کی میڈیکل رپورٹ بھی ریکارڈ پر ہے۔
امجد پرویز کا کہنا تھاکہ مریم نواز اور صفدر جیل مینول سے ہٹ کر اضافہ سہولیات نہیں لینا چاہتے۔واضح رہےکہ احتساب عدالت نے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی ہے اور تینوں شخصیات اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

Exit mobile version