Site icon روزنامہ کشمیر لنک

جنوبی کشمیر میںقابض بھارتی فورسز اور مجاہدین کے درمیان جھڑپ ،تین مجاہدین شہید

مقبوضہ کشمیر کے کلگام ضلع میں اتوار کی صبح قابض بھارتی سیکورٹی فورسز اور مجاہدین کے درمیان ایک خونریزجھڑپ میں تین مجاہدین شہید ہوگئے۔پولیس کے سینئر افسر کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے کلگام ضلع کے کھڈوانی علاقہ کا صبح سویرے پانچ بجے محاصرہ کیا اور تلاشی اپریشن شروع کردیا اس دوران مجاہدین اور قابض بھارتی فورسز کے درمیان جھرپ شروع ہوئی،بھارتی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس جھڑپ میں تین مجاہدین شہید ہوگئے جن کا تعلق لشکر طیبہ سے بتایا گیا اور ان کی شناخت ابومعاویہ ، مدثراحمد بٹ اور سہیل ا حمد ڈار ہوئی ہے پولیس کے مطابق ابو معاویہ پاکستان کا رہنے والاتھا جبکہ مدثراحمد بٹ کاترسو اورسہیل ا حمد ڈار رڈونی کلگام کا رہنے والا تھا، مقامی لوگوں کے مطابق بھارتی فوج نے دوران اپریشن دو مکانوں کو بھی بارود سے تباہ کردیا ،جن میں ایک مکان شہید ہونے والے ایک مجاہد کا تھا،ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ایس پی وید نے کہا کہ تینوں عسکریت پسندوں کی لاشیں برآمد کی گئیں ہیں انہوں نے دعوی کیا کہ یہ عسکریت پسند پولیس کانسٹیبل محمد سلیم کے اغوا اور قتل میں ملوث تھے،،علاقے میں سخت کشیدگی ہے لوگوں نے گھروں سے باہر آکر مظاہرے کئے ،اور آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے بلند کئے ،علاقے میں تمام کاروباری مراکز بندہوگئے جبکہ ٹریفک معطل ہوگئی انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی علاوہ ازیںجنوبی ضلع اننت ناگ کے بمزو علاقے میں عسکریت پسندوں نے پیرا ملٹری فورسز کی گشتی پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو اہلکار شدید طورپر زخمی ہوئے جنہیں نازک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔بق حملے کی اطلاع ملتے ہی فوج ، پیرا ملٹری فورسز اور پولیس کے اعلیٰ حکام جائے موقع پر پہنچ گئے اور حالات کا جائزہ لینے کے بعد حملہ آوروں کوتلاش کرنے کے احکامات صادر کئے۔ سیکورٹی فورسز کی بھاری جمعیت نے بمزو اور اْس کے ملحقہ علاقوں کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک درجن گائوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ سی آر پی ایف ترجمان نے اس ضمن میں بتایا کہ عسکریت پسندں نے پہلگام کھنہ بل شاہراہ پر سی آر پی ایف کی گشتی پارٹی پر حملہ کیا تاہم متحرک اہلکاروں نے عسکریت پسندوں کے عزائم کوناکام بنایا۔ ترجمان کے مطابق عسکریت پسند وں نے گشتی پارٹی میں شامل اہلکاروں سے سروس رائفلیں چھیننے کی بھی کوشش کی تاہم اْن کی اس کوشش کو ناکام بنایا گیا۔

Exit mobile version