Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پیمرا نے کچھ چینلز کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا

پیمرا نے کچھ چینلز کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا ہے۔پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کچھ چینلز کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق ورزی کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔پیمرا کے مطابق کچھ میڈیا چینلز نے وقت سے قبل انتخابی نتائج کا اعلان کر دیا تھا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے چینلز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔الیکشن کمیشن اور پیمرا کے ضابطہ اخلاق کے مطابق شام 7 بجے سے قبل انتخابی نتائج میڈیا پر جاری نہیں کیے جا سکتے تاہم کچھ چینلز کی جانب سے 6 بجتے ہی انتخابی نتائج جاری کر دیے تھے۔

Exit mobile version