Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ایم کیوایم وفاقی حکومت میں گئی تو سندھ کابینہ میں نہیں لیا جائیگا: پیپلزپارٹی

کراچی: پیپلزپارٹی نے حکومت سازی کے حوالے سے ایم کیوایم سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا اور اسے وفاق یا صوبائی حکومت میں سے کسی ایک کو چننے کا آپشن دے دیا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ایم کیوایم سے متعلق فیصلے سے اس کی قیادت کو آگاہ کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایم کیوایم وفاقی حکومت کا حصہ بنی تو اسے سندھ کابینہ میں نہیں لیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کا مؤقف ہےکہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ایم کیوایم وفاق میں تحریک انصاف اور سندھ میں پیپلزپارٹی کے ساتھ ہو لہٰذا ایم کیوایم کو وفاقی یا سندھ حکومت میں سے کسی ایک کو چننا ہوگا۔واضح رہےکہ عام انتخابات میں ایم کیوایم کی سندھ اسمبلی میں 16 نشستیں ہیں جب کہ قومی اسمبلی میں اس کے پاس 6 نشستیں ہیں اور اسی بناء پر تحریک انصاف نے اسے وفاقی حکومت میں شمولیت کی دعوت دی ہے تاہم اس حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

Exit mobile version