Site icon روزنامہ کشمیر لنک

چین میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے جانے والی پرواز پھر منسوخ

چین کے شہر گوانگ زو میں پھنسے مسافروں کو لانے کے لیے پرواز ایک بار پھر منسوخ کر دی گئی جس کے بعد ان کو ہوٹل واپس جانے کی ہدایت کردی گئی۔
ترجمان شاہین ایئرلائن نے کہا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیارہ بھجوانے کے لیے انتظامات نہیں کیے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستانی مسافروں کو چارٹر فلائٹ سے واپس لانے کے اخراجات شاہین ایئرخود دے گی۔ترجمان نے کہا کہ سول ایوی ایشن نے عین وقت پر جہاز کی اہلیت پرسوال اٹھایا جو ان کے منفی ارادوں کو ظاہرکرتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اس بارے میں معزز عدالت کو بھی آگاہ کردیا ہے۔دوسری جانب ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق شاہین ایئر کے طیارے کو ٹھیک نہ ہونے پر پرواز کی اجازت نہیں دی، درست طیارہ بھیجنے کی صورت میں پرواز کی اجازت برقرار ہے۔یاد رہے کہ شاہین ایئرلائنز نے 29 جولائی کو گوانگ زو سے وطن واپسی کی فلائٹ اچانک منسوخ کردی جس کے بعد ویزے کی معیاد ختم ہونے کی وجہ سے پولیس نے بعض افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے معاملے پر ازخود نوٹس لیا تھا جس کی آج سماعت بھی ہوئی۔

Exit mobile version