Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مخصوص نشستوں پر کون سی خواتین اسمبلی میں پہنچیں گی؟

اسلام آباد: انتخابات 2018 قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص 60 نشستوں پر اسمبلی میں بڑے سیاسی ناموں کے پہنچنے کا امکان ہے۔عام انتخابات 2018 کے بعد اب مخصوص نشستوں پر خواتین ارکان منتخب ہونے کا مرحلہ ہے اور خواتین کی نشستوں پر سیاسی جماعتوں کے بڑے بڑے نام رکن قومی اسمبلی بنیں گے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی شیریں مزاری، عندلیب عباس اور منزہ حسن مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی بن سکیں گی۔پی ٹی آئی کی عاصمہ قدیر، عالیہ حمزہ، جویریہ ظفر، کنول شوذب، سیمی بخاری، ثوبیہ کمال، نوشین حمید، روبینہ جمیل، ملائیکہ بخاری اور فوزیہ بہرام کے رکن قومی اسمبلی بننے کا امکان ہے۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک انصاف کی رخسانہ نوید، تاشفین صفدر، وجیہہ اکرام، صائمہ ندیم، غزالہ سعید، نزہت پٹھان اور نصرت وحیدکابھی رکن قومی اسمبلی بننےکا امکان ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے متوقع نام
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے طاہرہ اورنگزیب، شائستہ پرویز، عائشہ رجب بلوچ، مریم اورنگزیب، شزا فاطمہ، عائشہ غوث پاشا، زہرہ ودود فاطمی، کرن ڈار، خورشید عالم، مسرت آصف اور زیب جعفر کا بھی ممبر قومی اسمبلی بننےکا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ (ن) لیگ کی ثمینہ مطلوب، شہباز سلیم اور سیماجیلانی کا بھی رکن قومی اسمبلی بننےکا امکان ہے۔
پیپلز پارٹی کی متوقع امیدوار
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلزپارٹی کی حناربانی کھر مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی بن سکیں گی جب کہ شگفتہ جمانی، مسرت رفیق اور ناز بلوچ کا بھی ممبر قومی اسمبلی بننےکاامکان ہے۔پیپلز پارٹی کی شاہدہ رحمانی، مہرین بھٹو، شازیہ صوبیہ اور یاسمین شاہ بھی ممبر قومی اسمبلی بن سکیں گی۔
ایم کیوایم کے نام
ایم کیوایم کی کشورزہرا اور مسلم لیگ(ق) کی فرخ خان مخصوص نشست پر ممبر قومی اسمبلی بننے کا امکان ہے۔
اقلیتی امیدوار
ذرائع کے مطابق اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر پیپلزپارٹی کے رمیش لال، نوید عامرجیوا جب کہ تحریک انصاف کے لال چند اور شہنیلا رتھ کے ممبر قومی اسمبلی بننے کا امکان ہے۔

Exit mobile version